داعش نے اپنے11انتہاپسندوں کو تختہ دار پر چڑھا دیا

دوبئی: دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش) نے شام کے دیر الزور صوبے میں اپنی تنظیم کے 11 ارکان کو پھانسی دے دی ۔ برطانیہ میں واقع انسانی حقوق کی تنظیم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ جن لوگوں کو پھانسی دی گئی ہے ان کی ابھی شناخت ظاہر نہیں کی گئیہے اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ انہیں کس جرم میں پھانسی دی گئی ہے اس کے بارے میں بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ داعش نے گزشتہ ماہ بھی اسی صوبے میں عصمت دری، قتل اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کرنے کے الزام میں اپنی تنظیم کے 25 ارکان کا قتل کر دیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Islamic state executes 11 of its militants in syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply