داعش نے افغانستان میں سرکاری عمارت پر دہشت گردانہ حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی

کابل: دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے مشرقی افغانستان میں ایک سرکاری عمارت پر دہشت گردانہ حملہ کی، جس میں کم از کم10افراد ہلاک اور40سے زائد زخمی ہوئے، ذمہ داری قبول کی ہے۔

پیرکے روز آن لائن جاری کیے گئے ایک بیان میں دہشت پسند گروہ نے کہا کہ جلا ل آباد میں فنانس ڈائریکٹوریٹ پر ایک روزپہلے جو حملہ کیا گیا اس میں تنظیم کے چار انتہاپسندوں نے حصہ لیا تھا۔ ننگر ہار صوبہ کے گورنر کے ترجمان عطاءاللہ خوگیانی نے کہا کہ حملہ آوروں کی تعداد 8تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Islamic state claims attack in afghanistan that killed 10 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply