عراق کی ایک شیعہ مسجد کے قریب کاربم دھماکہ6ہلاک

بغداد: عراق کے دارالحکومت کے مضافات میں واقع کے مسجد کے پاس جمعرات کو ایک کار بم دھما کہ ہوا جس میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ مسجد کے قریب پارک گاڑی میں اچانک دھماکہ ہوا جس میں چھ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے، جو ہمیشہ سے ہی شیعہ مسلم اکثریتی والے اس علاقے کو اپنا نشانہ بناتی رہیہے، اس حملہ کی بھی ذمہ دارفی قبول کی ہے۔
داعش کی حامی عمق خبر رساں ایجنسی کے مطابق العبیدی علاقہ میں شیعہ مسلمانوں کے، جنہیں سنی فرقہ کافر قرار دیتا ہے، ایک اجتماع کو نشانہ بنا کر یہ کار بم دھماکہ کیا گیا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Islamic state car bomb kills six in baghdad in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply