یمن میں خود کش بم دھماکوں میں روزہ افطار کرنے کے لیے جمع 38 فوجی ہلاک

دوبئی: یمن کے جنوبی مشرقی ساحلی شہر موکلہ میں تسلسل سے کیے جانے والے تین خودکش بم دھماکوں میں 38 یمنی فوجی ہلاک ہو گئے ۔ یمن کی مقامی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق موکلہ میں پیر کی شام میں ایک فوجیچوکی کو نشانہ بنا کر یہ خود کش دھماکے اس وقت کیے گئے جب چوکی پر تعینات فوجی روزہ افطار کرنے کے لیے جمع تھے۔
ان دھماکوں میں تقریبا 24 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حملے کی ذمہ داری بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے لی ہے۔ پہلا دھماکہ اس وقت ہوا جب خود کش بمبار نے موکلہ کے مغرب میں واقع چوکی پر خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔دوسرا دھماکہ فوجی انٹیلی جنس ہیڈ کواٹر پر دھماکہ خیز مادے سے بھری کار سے کیا گیا۔
یہی وہ جائے واردات ہے جہاں فوجی روزہ کھولنے کے لیے جمع تھے اور افطار کے موقع پر فوجیوں کے درمیان اشیائے خورد ونوش تقسیم کی جارہی تھیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: islamic state bombings in southern yemen kill 38 medics in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply