حلب میں داعش کا اہم لیڈر ابو محمد العدنانی امریکی بمباری میں ہلاک

واشنگٹن: دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے ایک عرصہ سے سرگرم رہنما ابو محمد العدنانی امریکی فضائی حملہ میں مارے گئے۔ان کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد امریکی دفاعی افسر نے بھی اعلان کیا کہ امریکہ نے عدنانی کو ہلاک کرنے کے لیے شام کے صوبہ حلب کے شہر الباب میں ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر بمباری کی تھی۔
عدنانی بیرون ملک انجام دی جانے والی کارروائیوں کی نگرانی کرنے والے یونٹ کا سربراہ تھا۔ عدنانی کی ہلاکت کی خبر ایسے وقت میں آئی ہے جب شام اور عراق میں داعش کا زور ٹوٹ رہا ہے۔ اس ہلاکت سے داعش عراق اور شام اور کمزور پڑ جائے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Islamic state abu muhammad al adnani killed in aleppo in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply