افغان امن کانفرنس: مسلمان کا مسلمان پر خون حرام ہے: مکہ اعلامیہ

مکہ : افغانستان میں امن و سلامتی کے حوالے سے مقدس ترین شہر مکہ میںہونے والی ہونے والی بین االاقوا می کانفرنس میں جاری مکہ اعلامیہ میں افغانستان میں جنگ کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ افغانستان ایک اسلامی ملک ہے ، قوم مسلمان کا خون ، مال اور عزت ایک دوسرے پر حرام اور غیر اسلامی ہے۔

قبل ازیں بدھ کے روزخادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے وفد کا جدہ مین واقع السلام پیلیس میں خیر مقدم کیا۔

شاہ سلمان نے یہ کانفرنس منعقد کرنے کے لیے علماءاور تنظیم برائے اسلامی تعاون (او آئی سی) کی مساعی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کی خدمت ، ان میں اتحاد ،انہیں ایک پلیٹ فارم پر جمع کر دینے،جنگ و جدال اور بحران کے خاتمہ اور عالم اسلام سے انتہا پسندی و دہشت گردی کا قلع قمع کرنے میں آپ لوگوں سے زیادہ بہتر خدمت کوئی کر سکتا اور نہ ہی ان ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے کوئی اور آپ لوگوں سے زیادہ قابل و با صلاحیت ہے۔

شاہ سلمان نے کہا کہ آج ہم نہایت پر امید ہیں کہ افغان عوام کی سلامتی اور استحکام سے متعلق توقعات پوری کرنے کے لیے آپ کی کوششیں افغانستان میں ایک نئے دور کے آغاز کا باعث بنیں گی ۔

تنظیم برائے اسلامی تعاون کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین نے کہا کہ دنیا بھر سے 100سے زائد عمائدین ملت و علماءدین اس قدیم اسلامی ملک کی خاطر ،جو بہت تباہ حال ہے اور نقصان برداشت کر چکا ہے اور جنگ، قتل و غارت گری، دہشت گردی اورپھوٹ کی ضربات سے ابھی تک متاثر ہے، اسلام میںصلہ رحمی و میل جول کے تصورکو جگانے کے لیے جمع ہو ئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Islamic scholars plead for afghanistan peace stability in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply