ہند کے خلاف داعش کی پھر زہر افشانی:” ہندوستان پر حملہ کر کے ہندوؤں کا صفایہ اور شریعت نافذ کرنے کا عہد“

لندن: یورپی ملکوں کو نشانہ بنانے کے بعد دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے ایک بار پھر ہندوستان کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے اگلا ہدف ہندوستان اور ہندوؤں کو بنانے کا ااعلان کیا ہے۔ داعش کے ایک آن لائن ترجمان دابق میں کہا گیا ہے کہ وہ ہندوستان میں مقامی مجاہدین کی مدد سے ہندوو¿ں کا صفایہ کرے گی۔ بنگلہ دیش میں داعش کی شاخ کے سربراہ شیخ ابو ابراہیم الحنیف نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم نے ہندوستان میں چھپ چھپ کر حملے کرنے کے لیے پڑوسی ملکوں (بنگلہ دیش اور پاکستان) سے گوریلا جنگ میں ماہر اپنے انتہا پسندوں کو استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
اس دہشت پسند گروہ کا مقصد ملک میں شریعت نافذ کرنا ہے۔اس نے مسلمانوں اور ہندوو¿ں میں منافرت پھیلانے کا منصوبہ بھی بنایا ہے تاکہ اس کے انتہا پسندوں کاملک پرقبضہ کرنا آسان ہوجائے۔ الحنیف نے کہا کہ جغرافیائی اعتبار سے بنگلہ دیش داعش کی خلافت کے لیے ایک بہترین مقام ہے۔ داعش کا مقصد مقامی مجاہدین کی مدد سے ہندوستان میں تواحش پھیلانا ہے۔ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب داعش نے ہندوستان کے ضخلاف زہر اگلا ہے بلکہ اس سے پہلے بھی اسی سال کے اوائل میں اس نے اسی میگزین کے ذریعہ اعلان کیا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر پر داعش کا قبضہ ہوگا۔اس وقت یہ اعلان کرتے ہوئے خود ساختہ ”امیر آف خراسان “ حافظ سعید خان عرف ملا سعید اورکزئی نے میگزین کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے یہ بات کہی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: isis threatens to wipe out hindus plans guerrilla warfare against india in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply