داعش کا شام کی فضائیہ کے ایک اڈے پر کیمیائی حملہ

دمشق : دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے مبینہ طور پر مشرقی شام میں واقع شامی فوجی اڈے پر کیمیائی حملہ کر دیا۔شام کے اخباریہ ٹیلی ویژن کے نشریہ کے مطابق دہشت گردوں نے شام کے جنوبی شہر دیر ایزور میں فضائیہ کے ایک اڈے کو نشانہ بنا کر زہریلی گیس سے بھرے راکٹ داغے۔
اگرچہ اس بات کی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ اس حملہ میں کتنا جانی نقصان ہوا لیکن روس کی خبر رساں ایجنسی ریانووستی نے فوجی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ متعدد فوجیوں نے دم گھٹنے کی شکایت کی ہے۔گذشتہ سال جنوری میں شامی فوج اس اڈے کے قرب و جوار میں واقع کئی دیہات سے داعش انتہا پسندوں کو مار بھگایا تھا اور داعش کے خلاف یہ کارروائی اب بھی جاری ہے۔
داعش نے اس سے پہلے بھی یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس نے فضائیہ اڈے کے قریب جوفرا گاو¿ں پر ایک حملہ کیا تھا ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دو بمبار دھماکہ خیز مواد سے بھری اپنی گاڑیاں لے کر فوجی اڈے میں گھس گئے جس میں کم از کم10افراد ہلاک ہو گئے تھے۔داعش پر ، جو اپنی بربریت ،وحشیانہ مظالم اور انسانیت سوز حرکتوں کے باعث بدنام ہے،الزام ہے کہ اس نے جس علاقہ کو بھی خاص طور پر شام اور عراق میں، تخت و تاراج کیا وہاں اس نے حقوق انسانی کی بری طرح پامالی اور جنگی جرائم کیے۔داعش نے دونوں ملکوں میں زہریلی گیس کا بارہا استعمال کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Isis terrorists launch chemical attack on syrian airbase in deir ezzor in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply