امریکہ نے شام میں داعش کمانڈر ابو جندال الکویتی کی ہلاکت کی توثیق کر دی

بیروت:امریکہ کی قیادت والے اتحاد کے ترجمان نے پیر کے روز دعوی کیا کہ شام کے رقہ شہر کے قریب اسلامی اسٹیٹ کے کمانڈر ابو جندال الکویتی کے مارے جانے کی آج تصدیق کی۔
سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے منگل کو اطلاع دی تھی کہ امریکہ کی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورس کو باندھ کی طرف آگے بڑھنے سے روکنے کی اسلامی اسٹیٹ کی کوشش کے دوران شاید دہشت گرد سرغنہ ابو جندال الکویتی مارا گیا۔ اتحاد کے ترجمان نے آج اس کے مارے جانے کی تصدیق کی۔
کویتی تدمر پر اسلامی اسٹیٹ کے دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش میں ملوث تھا اور تدمر پر قبضے کے بعد وہ اسلامی اسٹیٹ کی مدد کے لئے تبقہ چلا گیا تھا۔ ابو جندال سیرین ڈیموکریٹک فورس کے خلاف اسلامک اسٹیٹ کے خود کش اور کیمیائی حملوں میں بھی ملوث تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Isis syria commander abu jandal al kuwaiti likely killed in combat in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply