لیبیا کے الیکشن کمیشن کے باہر داعش کا خودکش حملہ،12ہلاک

قاہرہ: دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے خود کش بمباروں نے طرابلس میں واقع لیبیا کے الیکٹورل کمیشن کے دفاتر کے باہر خود کو دھماکے سے اڑالیا جس میں کم از کم 12افراد ہلاک ہو گئے۔ لیبیا کے دارالخلافہ میں کئی برسوں میں ہونے والا یہ پہلا ایسا ہلاکت خیز حملہ ہے جس میں اتنی بڑی تعداد مین لوگ ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔خود کش بمبار دھماکہ خیز مواد سے بھری پیٹیاں باندھ کر عمارت میں داخل ہوئے اور ہائی نیشنل الیکشن کمیشن کے ملازمین پر فائرنگ شروع کر دی۔اور اس کے بعد خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ویڈیوز اور تصاویر میںطرابلس کے اندرونی علاقہ کے قریب غوث الشال میں واقع اس عمارت سے سیاہ دھویں کے مرغولے اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔اس حملہ کے چند گھنٹے بعد داعش نے اپنی خبر رساں ایجنسی عماق پر ایک بیان جاری کر ے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی۔گروپ نے بیان میں کہا کہ یہ خود کش حملے ابو ایوب اور ابو توفیق نام کے دو فدائین نے کیے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Isis suicide bombers attack libyan electoral commission killing at least 12 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply