افغان فورسز کی کارروائی میں داعش کے14انتہا پسند ہلاک

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار میں افغان فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے کم از کم 14انتہا پسند ہلاک اور 19زخمی ہو گئے۔
یہ کارروائی افغان فوج، افغان پولس، سرحدی پولس اور پبلک آرڈر پولس فورسز نے مشترکہ طور پر چپر ہار ڈسٹرکٹ میں کی۔صوبائی حکومت نے ایک بیان میں داعش کے14انتہاپسندوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی میں مقامی باشندوں یا سیکورٹی اہلکاروں کو کوئی گزند نہیں پہنچی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Isis suffer heavy casualties in afghan forces operations in chaparhar in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply