عراق میں فٹبال میچ دیکھنے والوں پر داعش انتہا پسندوں کی فائرنگ،12ہلاک

بعقوبہ : دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے بندوق برداروں نے اس وقت معروف فٹبال کلب ریالمیڈرڈ کے کم از کم12پرستاروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ چمپینز لیگ فٹبال کا فائنل ٹی وی پر دیکھ رہے تھے۔
بتایا جاتا ہے کہ انتہا پسند شمالی بغداد کے شمال میں 40کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع بعقوبہ میںریال میڈرڈ کے پرستاروں کے ایک کلب میں گھس گئے اور وہاں ٹی وی پر فائنل میچ سے لطف اندوز ہو رہے فٹبال شوقینوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
فائرنگ میں 8دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔کلب کے صدر زیاد البیدانی نے اسپین کے اسپورٹس ڈیلی کو بتایا کہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب کرسٹیانو رونالڈو کے ذریعہ فیصل کیے گئے پنالٹی شوٹ آو¿ٹ سے عین قبل کیا گیا۔
ہلاک شدگان کی عمر 18تا30سال بتائی جاتی ہے اور سبھی عراقی ہیں۔ گذشتہ شب کا یہ واقعہ اے کے47سے لیس داعش انتہا پسندوں کے بعقوبہ کے قریب بلاد میں ریال میڈرڈ کے پرستاروں کے کلب کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کے دو ہفتہ بعد رونما ہوا ہے۔ اس حملہ میں16فٹبال شوقین ہلاک اور 20دیگر زخمی ہوئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: isis slaughtered 12 real madrid fans injured 8 in iraqi club in 2nd attack in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply