داعش کا 50 شامی باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

بیروت : دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش) نے کل شام میں ایک خود کش دھماکہ کرکے بس میں سوار مغرب کے حامی شامی50 باغی جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا جبکہ شام آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اس واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 32 بتائی ہے۔
داعش نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ فلیغ الشام اور نور الدین الزنکی گروپ کو لے کر جا نے والی بس کو ترکی کی سرحد سے متصل شام کی اتمیہ کراسنگ پر بس کو نشانہ بنایا۔ اس کا کہنا ہے کہ شامی باغی داعش سے لڑنے کے لئے حلب جا رہے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Isis says killed 50 syrian rebels in turkey border bus blast in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply