شامی فوج کے حملوں سے پسپائی اختیار کر کے داعش نے کئی مورچوں سے اپنے فوجی پیچھے ہٹالیے

دمشق:شام کی سرکاری فوج نے تیل سے مالا مال خطہ مشرقی حمص میں داعش کے ٹھکانوں پر زبردست حملے کرتے ہوئے داعش کو مزید کئی مورچوں سے اپنے فوجی واپس بلا لینے پر مجبور کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ شام کی فوج اور اس کے اتحادیوں نے داعش انتہا پسندوں کو زبردست نقصان پہنچایا اور حمص صوبہ کے مشرقی حصہ بشمول کربلا اور کربی پہاڑی میں مزید 10نئے ٹھکانے بازیاب کرا لیے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حکومت کی وفادار فوج الشعائر تیل میدان کے قریب جنگی نوعیت سے اہمیت کی حامل السوانح پہاری کو بازیاب کرانے کے لیے داعش سے زبردست جنگ کر رہی ہے۔
فوج نے الماہر تیل میدان پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے بعد وہاں کئی کلیدی پہاڑی چوٹیوں پر قبضہ کر لیا۔داعش سرکاری فوج کے زبردست حملے کے آگے ٹک نہ سکی اور اس کی کوشش یہی رہی کہ حملوں کی زد میں آئے ٹھکانوں سے واپسی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کسی طرح کم سے کم جانی نقصان اٹھائے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Isis retreats from territory near homs oilfields syrian jets target them in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment