داعش نے کابل کے فوجی اسپتال کے حملہ آوروں کی تصاویر جاری کیں

کابل: بین الاقوامی دہشت پسند تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے وفاداروں نے بدھ کے روز یہاں واقع ملٹری ہاسپٹل پر ہلاکت خیز دہشت گردانہ حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی تصویریں جاری کر دیں۔سوشل میدیا میں اپ لوڈ کی گئیں تصویروں میں دکھائے گئے انتہا پسندخود کش بمبار جیکٹوں اور بیلٹوں سے لیس ہیں۔
یہ تصویریں داعش کے میڈیا بازو عمق نیوز نے جاری کی ہیں۔ واضح رہے کہ سردار محمد داؤد خان ملٹری ہاسپٹل پر یہ دہشت گردانہ حملہ بدھ کو صبح 9بجے کیا گیا تھا۔۔جس میں ایک خود کش بمبار نے اسپتال کے گیٹ پر خود کو دھماکہ کر کے اڑا لیا تھا جبکہ باقی دہشت گرد اسپتال میں گھس گئے اور بدھ کی شام تک ان کا وہاں تعینات سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Isis release pictures of terrorists involved in kabul military hospital attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply