داعش نے کابل میں عراقی سفارت خانہ پر حملہ کرنے والے خود کش بمباروں کی تصاویر جاری کردیں

کابل: افغانستان میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کی شاخ داعش خراسان نے اپنے ان دو خود کش بمباروں کی تصاویر جاری کردیں جنہوں نے پیر کے روز یہاں واقع عراقی سفارت خانہ پر حملہ کیا تھا۔وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ یہ خود کش حملہ تقریباً صبح11بجے دو خود کش بمباروں نے کیا تھا۔
انہوں نے کہا اس حملہ میں سفارت خانہ کے دو مقامی ملازمین ہلاک اور دو دیگر جو قومی پولس اور پولس اسپیشل فورسز کے اہلکار تھے، زخمی ہوگئے ۔دانش نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز حملہ کے فوراً بعد جائے وقعہ پہنچ گئیں اور عراقی سفیر، ان کے نائب اور دیگر سفارتی عملہ کو بحفاظت وہاں سے نکال لیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Isis release photo of suicide bombers who attacked iraq embassy in kabul in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply