داعش کے انتہا پسندبرطانیہ پر زبردست حملے کے لیے پر تول رہے ہیں؟

لندن: برطانیہ کے انسداد دہشت گردی محکمہ کے سربراہ نے انتباہ دیا ہے کہ مغرب کے خلاف جنگ چھیڑنے کی کوشش میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) برطانیہ پر زبردست حملے کرنے کی سازش رچ رہی ہے۔
میٹرو پولیٹن پولس اسسٹنٹ کمشنر مارک روولی نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ پر حملوں کے لیے داعش نیم فوجی سطح کے تربیت یافتہ انتہا پسندوں کو استعمال کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد برطانوی فوجیوں اور پولس اہلکاروں کی جان کے درپے ہیں اور مغرب کے لوگوں پر حملوں کا حقیقی خطرہ منڈلا رہا ہے۔
نجی گفتگو میں مارک روولی نے کہا کہ ایسی کوئی علامات نظر نہیں آرہیں جس سے اس بات کا علم ہوتا ہو کہ داعش کی انٹرنیٹ مہم کو مسترد کر نے کے لیے برادری یا حکومت کوشش کر رہی ہے۔
اور سمجھا جاتا ہے کہ گروپ میں معتقدین کو اپنی طرف راغب کرنے کی اب بھی وہی صلاحیت ہے جو شروع میں تھی۔انہوں نے کہا کہ نومبر میں پیرس حملے کے بعد جس میں محفل رقص و نغمہ میں شرکت کے لیے جانے والے ، ڈنر لینے والے اور دیگر شوقینوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا،ایک ہلاکت خیز بندوق حملہ سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی تیزی سے شروع کر دی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Isis planning bigger attacks on britain in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply