شامی فوج کے زبردست حملوں میں 75داعش انتہا پسند ہلاک

دمشق:شام کی فوج نے جمعرات کے روز دیر الزور صوبہ میں نام نہاد دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے کئی اجتماعات کو نشانہ بنا کر مربوط حملے کیے جس متعدد انتہا پسند ہلاک ہو گئے۔علاوہ ازیںمشین گنوں سے لیس اسلحہ سے بھری کئی گاڑیاں بھی فوجی بمباری میں تباہ ہو گئیں۔فوجی ذریعہ نے سانا خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ شام کے بمبار طیاروں نے دیر الذور صوبہ کے بغلیہ گاؤں میں داعش کے ٹھکانوں اور چوپالوں پر بم گرائے۔
فوجی ذرائع کے مطابق ایک فوجی یونٹ نے دیر الذورکے ایک علاقہ السینا میں بارودی سرنگیں بچھا کر اور بم نصب کر کے داعش کے انتہاپسندوں کے ایک گروپ کو نشانہ بناتے ہوئے ان بارودی سرنگوں اور بموں کو دھماکہ سے اڑا دیا۔جس میں75داعش انتہا پسند ہلاک ہو گئے۔ہلاک شدگان میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔فوجی یونٹوں نے الحویقہ میںبھی داعش کے ایک ٹھکانے اور الجبیلیہ میں اسلحہ سے لدی ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

Title: isis nusra front suffered heavy losses in syria 75 isis terrorist killed | In Category: دنیا  ( world )
Tags:

Leave a Reply