داعش نے افغانستان میں ایک شخص کو سنگسار کر دیا

کابل: دولت اسلامیہ فی الاعراق وا الشام (داعش) نے افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں ایک شخص کو سنگ باری کر کے ہلاک کو دیا۔ داعش کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کر کے دعویٰ کیا ہے کہ ایک شخص کو زنا کا مرتکب پائے جانے پر سنگ ساری کی سزا دے دی گئی۔
داعش نے دعویٰ کیا کہ اس شخص نے شادی شدہ ہونے کے باوجود ایک غیر عورت سے ناجائز تعلقات قائم کر رکھے تھے۔یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ داعش نے افغانستان میںکسی شہری کو سزائے موت دی ہے۔
اس سے قبل تقریباً10روز پہلے بھی داعش کے حامیوں نے طالبان سے تعلق رکھنے اور حکومت کے لیے جاسوسی کرنے کے الزامات پر دو افراد کا سر قلم کر دیا تھا۔

Title: isis militants stone a man to death in nangarhar province | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply