داعش کے انتہا پسندوں نے ننگر ہارمیں تین بھائیوں کا سر قلم کر دیا

کابل: دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے انتہا پسندوں نے ننگر ہار صوبہ میں حکومتی و فوجی اداروں سے رابطہ رکھنے کے الزام میں تین بھائیوں کا سر قلم کر دیا ۔ایک مقامی حکومتی ذریعہ سے موصول اطلاع کے مطابق یہ واردات چپرہار شہر میں اتوار کو رات دیر گئے ہوئی۔ذریعہ نے مزید بتایا کہ چند روز پہلے داعش کے ہی انتہا پسندوں نے افغانستان کے ہی جوزوان صوبہ میںعبد الحفیظ خاشی نام کے ایک14سالہ بچے کا محض اس بات پر سر قلم کر دیاکیونکہ وقہ سلامتی دستوں کے اہلکاروں کو کھانا اور چائے لا کر دیا کرتا تھا۔ مقامی حکام نے بھی اس واردات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سفاکانہ واردات داعش کے امتہا پسندوں کے گڑھ درزب ڈسٹرکٹ میں انجام دی گئی تھی۔اسی طرح ان بھائیوں پر الزام تھا کہ وہ حکومتی و فوجی اہلکاروں سے تعاون کر رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Isis militants behead three brothers in nangarhar province in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply