افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے7دہشت گرد ہلاک

کابل: افغانستان کے ننگر ہار اور کپیسا صوبوں میں امریکی ڈرون حملوں میں دہشت پسند گروہ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے کم از کم 7دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
افغان فوج کے201سلیب کور کے مطابق یہ ڈرون حملے امریکی فوج نے پائلٹ کے بغیر پرواز کرنے والے طیاروں سے کیے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ننگر ہار کے اچین شہر میں داعش کے چار دہشت گرداس وقت ہلاک ہو ئے جب ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر ڈرون حملے کیے گئے۔
اس حملے میں داعش کی ایک بڑی مشین گن بھی تباہ ہو گئی۔ایک دوسرے حملے میں ، جو کپیسا کے تگاب میں کیا گیا ایک کمانڈر سمیت داعش کے تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

Title: isis militants among 7 killed in nangarhar and kapisa drone strikes | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply