داعش نے شام کے ایک گاؤں میں 24شہریوں کو قتل کر دیا

بغداد : دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے صوبہ حلب کے منبج شہر میں البور علاقہ میں 24غیر فوجیوں کو فائرنگ اسکواڈ کے سامنے قطار میں کھڑا کر کے گولی سے اڑا دیا۔
ایک نگراں گوپ نے بتایا کہ داعش کے دہشت گردوں نے شمالی شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد عرب اتحاد سے ایک گاؤں چھین لیا اور وہاں 24باشندوں کو لائن ٰن کھڑا کر کے گولی مار دی۔دریں اثنا گذشتہ 24گھنٹے کے دوران شامی جمہوری فورسز کے قبضہ سے بوئیر گاؤں چھین کر 24غیر فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
علاوہ ازیں داعش نے منبج میں کئی گھروں کو بھی نذر آتش کر دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Isis executes 24 civilian in manbih in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply