داعش نے یورپ کے پانچ شہروں پر حملوں کے لیے 60جہادیوں کو تعینات کر دیا

واشنگٹن:دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے فرانس کے دارالخلافہ پیرس میں خونریزی سے پہلے ہی لندن ،پیرس اور برلن سمیت پانچ شہروں پرحملوں کی سازش کے جزو کے طور پر یورپ میں 60جہادیوں کو تعینات کر دیا تھا۔13نومبر کو پیرس حملوں سے پہلے مغربی سیکورٹی ایجنسیوں کو خفیہ اطلاع ملی تھی اس ہلاکت خیز حملوں کی سازش رچنے کے پس پشت غیر ملکی حملوں کے حوالے سے داعش کے شعبہ کے سربراہ ابو محمد العدنانی کا ذہن کار فرما تھا۔ذرائع نے بتایا کہ گروپ نے یورپ کے پانچ شہروں کو نشانہ بنانے کے لیے جو60جہادی تعینات کیے تھے وہ پہلے ہی سرزمین یورپ پر قدم رکھ چکے ہیں۔انٹیلی جنس اطلاع کے مطابق پیرس ، لندن، برلن اور بلجیم کے کئی بڑی آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔تاہم ایسی کوئی نشاندہی نہیں کی گئی جس سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ تمام شہروں میں بیک وقت حملوں کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Isis deployed 60 jihadists in europe to attack 5 cities in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply