افغانستان کے ننگر ہار صوبہ میں سات داعش دہشت گرد ہلاک

کابل: افغانستان کے مشرقی ننگر ہار صوبہ میں تسلسل کے ساتھ کی گئی فوجی کارروائی میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے سات انتہا پسند مارے گئے۔
صوبائی اہلکاروں کے مطابق یہ انتہا پسند صوبہ میں جاری شاہین25-کارروائیوں کے دوران مارے گئے۔ اہلکاروں نے مزید بتایا کہ ہسکہ مینہ ضلع میں افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائیوں میں 9انتہا پسند زخمی بھی ہوئے۔اہلکاروں کے مطابق یہ کارروائیاں افغان فوج کی پیدل فوج اور فضائیہ کی مدد سے کی جا رہی ہیں۔
نگر ہار نسبتاً پر امن صوبہ ہے لیکن حکومت مخالف مسلح انتہا پسند تنظیموں نے حال ہی میں صوبہ کے کچھ در دراز کے علاقوں میں باغیانہ سرگرمیاں شروع کر دکھی ہیں۔ہسکہ مینہ ،کوٹ ،اچین اور کچھ دیگر دورافتادہ اضلاع میں مسلح گروہوں کی بڑھتی باغیانہ سرگرمیوں کے باعث گذشتہ ماہ یہ شاہین 25-کارروائیاں شروع کی گئی ہیں۔

Title: isis commander among 7 killed in nangarhar operations | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply