مشرقی افغانستان میں امریکی بمباری میں داعش کمانڈر سمیت 4ہلاک

کابل: افغانستان کے مشرقی ننگر ہار صوبہ میں امریکی فوج کی بمباری میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے ایک کمانڈر مارا گیا۔ مقامی سیکورٹی حکام کے مطابق اچین شہر میں کی گئی اس فضائی کارروائی میں داعش کے کمانڈر کے علاوہ تین دیگر انتہا پسند بھی ہلاک ہوئے۔حکام نے مزید بتایا کہ یہ ڈرون حملہ عبد الخیل علاقہ میں کیا گیا تھا۔
مقامی حکام کے طابق پیر کے روز بھی حسکہ منا علاقہ میں اسی نوعیت کے ایک حملہ میں داعش کے ہی 7انتہا پسند ہلاک ہو ئے تھے۔ علاوہ ازیں گذشتہ ہفتہ داعش کے لیے بھرتیاں کرنے میں سرگرم دہشت پسند گروہ کا ہی ایک اور کمانڈر خوگیانی خطہ میں فوجی کارروائی میں مارا جا چکا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Isis commander among 4 killed in us airstrike in east of afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply