داعش نے کابل میں درسگاہ پر ہلاکت خیز خود کش حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی

علامتی/تصویر سوشل میڈیا
بغداد :دولت اسلامیہ فی العراق و الشام خراسان(داعش۔خراسان) نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے دارالخلافہ کابل میں ایک درسگاہ کو نشانہ بنا کر جو خود کش حملہ کیا گیا تھا اسے اس کے فدائین دستہ کے ایک رکن نے انجام دیا تھا۔
گروپ کی خبر رساں ایجنسی اعماق نے جمعرات کے روز ایک مختصر بیان جاری کر کے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی۔مزید ثبوت پیش کیے بغیر گروپ نے دعویٰ کیا کہ اس کے ایک خود کش بمبار نے کابل شہر کے شیعہ علاقہ پر یہ حملہ کیا۔
واضح ہو کہ بدھ کی شام میں مغربی کابل کے دشت بارچی علاقہ میں ایک تعلیمی مرکز کو نشانہ بنا کر خود کش حملہ کیا گیا تھا جس میںکم ا زکم48طلبا ہلاک اور67دیگر زخمی ہو گئے تھے
۔ہلاک شدگان میں اکثریت کم عمر بچوں کی ہے ۔جو یونیورسٹی میںداخلے کے امتحان کی تیاری کے لیے ٹیوشن لے رہے تھے۔ علاوہ ازیں بغلان مٰن بھی ایک حملہ میں کم ا زکم9پولس اہلکار ہلاک اور35سپاہی زخمی ہو گئے۔