یمن میں49 افراد کی ہلاکت والے خود کش حملے کی ذمہ داری داعش نے لی

عدن:یمن کے جنوبی ساحلی شہر عدن میں ہوئے خودکش حملے کی، جس میں کم از کم 49 فوجی ہلاک اور 60 دیگر زخمی ہوئے ہیں ذمہ داری دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے قبو لی ہے۔ داعش نے دعوے میں یہ بھی کہا ہے کہ اس کے اس حملہ میں70’کافر‘ہلاک ہوئے ہیں۔ داعش نے اپنے خود کش بمبار کی شناخت ابو ہاشم الردفانی کے طور پر بتائی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق خور م?سر علاقے میں واقع ایک فوجی اڈے کے نزدیک سپاہی اپنی تنخواہ لینے کے لیے قطار میں لگے ہوئے تھے۔تبھی ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں 49 فوجی ہلاک ہو گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے شہر میں کنٹرول کے لئے جدوجہد جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی عدن کے نزدیک داعش کے حملے میں تقریبا 50 فوجی مارے گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Isis claims responsibility for suicide attack in yemen in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply