داعش نے بچوں کے سامنے دو افراد کا سر قلم کر کے ویڈیو دھمکی کے ساتھ صدر فرانس کو بھیج دی

لندن:عراق کے ایک بئیڑ بھاڑ والے پارک میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے بچوں کے سامنے دو افرادکا سرقلم کر دیا اور اس وحشیانہ عمل کی ویڈیو بنا کر فرانس کے صدر فرانسواں اولاند کو خبردار کیا ہے کہ جلد ہی دارالحکومت پیرس، مار سیلزور نیس میں حملے کئے جائیں گے۔
دہشت گرد گروپ کے نیوز چینل ولایت ننوا پر جاری اس ویڈیو میں دہشت گردوں کوچھوٹے چاقو سے دو لوگوں کا سرقلم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ سات منٹ کے اس ویڈیو میں سرقلم کرتے دکھاتے یہ دہشت گرد ساتھ ہی فرانسیسی زبان میں فرانس کے صدرفرانسواں اولاند کو دھمکی دیتے کہہ رہے ہیں، ”یہ واقعہ تمہارے شہریوں کے ساتھ بھی ہوگا۔
پیرس،مار سیلز اور نیس کی سڑکوں پر سرقلم کئے جائیں گے“۔یہ ویڈیو 20 جولائی کو داعش کے چینل پر جاری کیا گیا تھا۔ آئی ایس کے قاتلوں نے دعوی کیا ہے کہ وہ جن دو لوگوں کا سرقلم کر رہے ہیں، وہ عراق کے ننویہہ صوبے میں پکڑے گئے عراقی فوج میں کام کرنے والے شیعہ فوجی ہیں۔
دہشت گردوں نے جن دو لوگوں کا سرعام سرقلم کیا ہے، وہ سرخ کپڑے پہنے دہشت گردوں کے سامنے گھٹنوں کے بل ہیں اور اس ویڈیو میں دونوں پر جاسوس ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ان دونوں کی شناخت نہیں ہو پائی ہے لیکن قیاس لگائے جا رہے ہیں کہ دائیں طرف بیٹھا شخص یورپی باشندہ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Isis butchers behead two men in front of children in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply