داعش نے جاسوسی کا مجرم بتا کر 4نوجوانوں کا سر قلم کر دیا

دمشق: نام نہاد شامی نگراں گروپبرائے حقوق انسانی نے کہا ہے کہ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے عمارتوں کی تصویریں کھینچنے اور صلیبی اٹوتحاد کو اطلاعات بہم پہنچانے کے الزام میں چار نوجوانوں کا سر اڑادیا۔لندن سے چلائی جارہی شامی آبرزویٹری نے کہا کہ داعش نے اپنے گڑھ شام کے شہر الرقعہ میں چار نوجوانوں کو سزائے موت دے کر گذشتہ دو سال کے دوران دہشت گردوں کے ہاتھوں سزائے موت پانے والوں کی تعداد 4000کر دی ۔نگراں گروپ کے مطابق جون 2014میں نام نہاد خلافت کے قیام کے بعد سے اب تک داعش کے انتہا پسند4144افراد کو سزائے موت دے چکے ہیں۔نگراں گروپ نے مزید بتایا کہ ا سال 29مارچ تک دیر الذور، رقعہ ، دمشق، حلب، حمص اور حسکہ میں 80افراد کا سرقلم کیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Isis beheads four youths in syria raqqah in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply