افغان قومی فوج نے داعش کا حملہ پسپا کر دیا،متعدد دہشت گرد ہلاک و زخمی

کابل: افغان فوج نے افغانستان کے شمالی جوز جان صوبہ میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش)کے دہشت گردوں کا یک بڑا حملہ ناکام بنا دیا۔فوج کی جوابی کارروائی میں کم از کم9دہشت گرد ہلاک اور13دیگر زخمی ہو گئے۔
افغان قومی فوج کے 209ویں شاہین کور نے کہا کہ داعش دہشت گردوں نے درزاد شہر مین بڑے پیمانے پر حملہ کیا لیکن سلامتی دستوں نے اس حملہ کو پسپا کر دیا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ دہشت گردوں نے اس حملہ میں افغان قومی فوج کی چوکیوں اور دفاعی مورچوں کو نشانہ بنایا تھا۔لیکن فوجی ذرائع نے اس کی مکمل تفصیل نہیں بتائی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: isis attack repulsed in north of afghanistan 9 militants killed 13 wounded in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply