عراقی فوج نے موصل کے باہر جانے والی آخری سڑک کو بھی کاٹ دیا ہے

بغداد: ایک فوجی جنرل او ر مقامی باشندوں امریکہ نواز عراقی فوجی دستوں نے مغربی موصل میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے ٹھکانے سے باہر جانےوالے راستہ کو روک دیا ہے۔وہاں تعینات فوجی دستہ کے جنرل نے ٹیلی فون پر رائٹر کو بتایا کہ فوج کی 9 ویں بکتر بند ڈویژن موصل کے ’شامی دروازے‘ سے محض ایک کلو میٹر دور ہے۔
انہوں نے کہا کہہم نے سڑک کی پوری طرح سے ناکہ بندی کر دی ہے۔ یہ ہماری نظر کے سامنے ہے۔ موصل کے باشندوں نے کہا کہ وہ کل سے شامی دروازے کی طرف جانے والی شاہراہ پر سفر نہیں کرپارہے ہیں۔ یہ سڑک موصل کو 60 کلومیٹر دور واقع داعش کے ایک اور گڑھ تل افار سے جوڑتی ہے اور پھر یہ شامی سرحد تک جاتی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Isis almost kicked out of mosul as the iraqi army cuts off supply road in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply