داعش نے شامی حکومت کا جنگی طیارہ مار گرایا

بیروت: دہشت پسند تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے آج شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں ایک جنگی طیارہ مار گرایا۔ آئی ایس کی نیوز ایجنسی عماق نے کہا کہ شامی حکومت کے ایک جنگی طیارے کو آئی ایس کے جنگجوؤں نے آج مار گرایا۔
شام میں انسانی حقوق کی نگرانی کر رہی تنظیم نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ داعش کے اس حملے میں ایم آئی جی شامی جنگی جہاز کا پائلٹ مارا گیا۔ اسی علاقے میں کل امریکی اتحاد کے ہوائی حملہ میں درجنوں شامی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ داعش نے یہاں کے ہوائی اڈے اور دیگر سرکاری عمارتوں پر گزشتہ سال سے ہی قبضہ کر رکھا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Isil shoots down syrian military jet kills pilot in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply