داعش نے بغداد حملے کی ذمہ داری قبول کی

بغداد: عراق میں دارالحکومت کے شیعہ اکثریتی علاقے کرادہ میں ہوئے کار بم دھماکے کی ذمہ داری جنگجوتنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے لی ہے ۔ اسپتال کے نزدیک ہوئے اس خود کش حملے میں کم از کم9 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
داعش کی حمایت والی عمق نیوز ایجنسی نے آن لائن بیان جاری کرکے بتایا کہ خود کش بم حملہ آور نے بڑی تعداد میں شیعہ فرقہ کے لوگوں کو اپنا نشانہ بنایا۔
پولیس اور ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ حملے میں 20 افراد زخمی بھی ہو ئے تھے نیز یہ کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ ان میں سے کئیوں کی حالت نازک ہے۔یہ واردات بغداد میں اسی مقام کے کافی قریب ہوئی جہاں جولائی میں سنی انتہا پسندوں کے ایک خود کش بمبارنے حملہ کیا تھا جس میں 320سے بھی زیادہ افراد ہلاک ہو ئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Isil claims responsibility for deadly baghdad bomb blast in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply