عدن میں ہلاکت خیز خود کش دھماکے میں54ہلاک

عدن:جنوبی یمن کے بندرگاہی شہر عدن میں ایک خود کش بمبار نے دھماکہ خیز مواد سے بھرا ٹرک ایک سرکاری عمارت میںگھس کر دھماکہ سے اڑا دیا جس میں کم ا زکم54افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
حاکم کے مطابق عدن کے منصورہ علاقہ میں چلائی جارہی ایک خیراتی شفا خانہ نے اطلاع دی ہے کہ وہاں کم ازکم60زخمیوں کو لایا گیا ہے۔۔اس حملے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے لی ہے۔
سلامتی دستہ کے ذرائع نے بتایا کہ خودکش بمبار کے حملے میں جس عمارت کو نشانہ بنایا گیا وہاں عالمی سطح پر یمن کے صدر تسلیم کیے گئےر عبد ربو منصور ہادی کے وفادار فوجی دستے اور مقامی جنگجو دستے کے افراد ناشتے کے لئے جمع تھے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکہ اس قدرشدید تھا کہ عمارت ایسی اڑی کہ اس کا ملبہ دور دور تک جا کر گرا اور راہگیروں کو اس ملبہ سے بچنے کے لیے محفوظ مقام کی تلاش میں ادھر ادھر بھاگنا پڑا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Is suicide bomber kills 54 in aden attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply