بغداد میں خودکش بم دھماکہ، 40افراد ہلاک،شادی خانہ ماتم کدے میں تبدیل

دبئی:عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک شادی خانہ اس وقت ماتم کدے میں تبدیل ہو گیا جب ایک خود کش کار بم دھماکے میں 40افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
عراقی سکیورٹی حکام نے بتایا کہ بغداد کے مغرب میں سنی اکثریتی فلوجہ شہر میں ایک خود کش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے لدی گاڑی کو شادی کی تقریب کے نزدیک لے جا کر دھماکہ کردیا جس میں40 افرادکی موت ہو گئی۔
دھماکے میں دہشت گرد تنظیم ا دولت اسلامیہ فی العراق و الشام ( داعش ) کے خلاف مزاحمت کرنے والے صوبائی سنی حکام کو نشانہ بنایا گیا تھا جو شادی کی تقریب میں موجود تھے۔
شادی کی تقریب میں داعش کی مخالفت کرنے والے بہت سے مقامی افسر ان شرکت کررہے تھے۔ داعش نے ایک بیان جاری کر کے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Is suicide attack on wedding kills 17 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply