ابو بکر البغدادی کی یقینی طور پر موت ہوگئی ہے :ایران

تہران (رائٹر) :ایران کے اعلی لیڈر آیت اللہ علی خمینی کے ایک نمائندے نے آج دعوی کیا کہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کا لیڈر ابو بکر البغدادی کی یقینی طور پر موت ہوگئی ہے۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے قدس فورس کے نمائندے مولوی علی شیرازی کے حوالے سے کہا ”دہشت گرد بغدادی یقینی طور پر مر چکا ہے“۔ تاہم انہوں نے اس بارے میں تفصیل سے مزید کچھ نہیں بتایا۔ آئی ایس کے جنگجوؤں کے شمالی عراق کے بڑے حصے پر قبضے کے بعد 2014 میں موصل میں ایک مسجد سے سبھی مسلمانوں پر حکومت کرنے کے لئے بغدادی کو خلیفہ مقرر کیا گیا تھا۔
اس کے بعد سے اکثر اس کے مارے جانے یا زخمی ہونے کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ اگرچہ ایرانی وزارت خارجہ کے افسران بغدادی کی موت کی رپورٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے دستیاب نہیں تھے۔ روس نے 17 جون کو امکان ظاہر کی تھی کہ شام میں اس کے فضائی حملے میں بغدادی مارا گیا تھا۔ امریکہ نے آج کہا کہ ایسی رپورٹوں کی تصدیق کرنے کا اسے کوئی علم نہیں ہے۔ عراقی حکام نے بھی حالیہ ہفتوں میں بغدادی کے مارے جانے کے شبہ کا اظہار کیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Is leader baghdadi definitely dead says iran state media in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply