داعش دہشت گرد افغانستان کے ایک مدرسہ میں گھس کر،14اساتذہ کو اغوا کر کے لے گئے

دبئی:بدنام زمانہ دہشت گردتنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش)نے افغانستان کے ننگرہار صوبے سے 14 اساتذہ کو اغوا کر لیا ہے۔ افغانستان کی وزارت تعلیم نے کہا کہ یہ واقعہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب طلبا کوٹ ضلع کے میشر ملا صاحب مدرسہ میں امتحان دے رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں کا ایک گروہ مدرسے میں گھس آیا اور وہاں سے 14 اساتذہ کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گیا۔ وزارت سیکورٹی فورسز اور قبائلی رہنماؤں سے بات کرکے اغوا شدہ اساتذہ کی محفوظ رہائی کی کوشش کر رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Is kidnaps 14 teachers in afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply