داعش نے موصل کی840سال قدیم مسجد جامع النوری کو دھماکہ کر کے مسمار کر دیا

بغداد: دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے موصل میں واقع عراق کی قدیم ترین مسجد جامع النوری اور ایک جانب تھوڑا سا جھکاؤ رکھنے والے شہرہ آفاق مینار الحدباءکو دھماکہ خیز مواد کا استعمال کر کے منہدم کر دیا۔ یہ مینار اٹلی کے ٹاور آف پیزا کے مشابہ ہے اور840سال پرانا ہے۔ موصل کی یہ وہی جامع مسجد ہے جہاں سے داعش کے رہنما ابو بکر البغدادی نے 2014میں موصل پر دہشت گردوں کے قبضہ کے فوراً بعدنام نہاد خلافت اسلامیہ کا اعلان کر کے خود کو خلیفہ وقت قرار دیا تھا۔
عراق کے وزیر اعظم حیدر العابدی نے ٹوئیٹ کر کے کہا کہ مسجد اور مینار کا انہدام دہشت گردوں کے نہ صرف اس اعتراف کا مظہر ہے کہ عراق کے دوسرے سب سے بڑے شہر میں اب وہ جنگ ہار رہے ہیں بلکہ عملاً داعش کا شکست تسلیم کرنے کا باقاعدہ اعلان ہے۔دوسری جانب وزارت دفاع کے اس بیان کے فوراً بعد داعش نے ایک بیان جاری کر کے الزام لگایا کہ امریکی کی بمباری میں یہ جامع مسجد اور مینار تباہ ہوا ہے۔لیکن امریکہ کی قیادت والے اتحاد کے ایک ترجمان کرنل ریان ڈیلون نے اس الزام کی تردیدکر کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Is destroys 840 year old al nuri mosque in mosul in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply