شام کے الباب کی بازیابی کے لیے خونیں معرکہ،14ترک فوجی سمیت 152 ہلاک

انقرہ: ترکی کی فوج کے ایک بیان کے مطابق شمالی شامی شہر الباب کے پاس ترکی کی فوج اور دہشت پسند تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش)کے دہشت گردوں کے درمیان تصادم کے دوران طرفین کے ڈیڑھ سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔جس میں ترکی کے 14 فوجی اور138 داعش دہشت گرد شامل ہیں۔ 33 سے زائد ترک زخمی بھی ہوئے ہیں۔ فوج کے مطابق اس جدوجہد میں 138 جہادی بھی مارے گئے۔ واضح رہے کہ ترکی کی حمایت یافتہ شامی باغی بہت ہفتوں سے داعش کے کنٹرول والے شہر الباب پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ ترکی نے اگست میں جب سے یہ فوجی کارروائی شروع کی ہے اسے اتناا زبردست جانی نقصان ہوا ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ داعش نے کئی خود کش بمباروں کا استعمال کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Is conflict 14 turkish soldiers dead in worst days loss yet in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply