عنبر میں امریکہ کی فوجی کارروائی، داعش کمانڈر سمیت 4دہشت گر د ہلاک

واشنگٹن:پنٹاگون کے مطابق امریکی قیادت والی فوجی کارروائی میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کا ایک کمانڈر سمیت تنظیم کے 4جہادی ہلاک ہو گئے۔پنٹاگون کے پریس سکریٹری پیٹر کوک نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ عراق کے عنبر شہر میں داعش کی شاخ کا سرغنہ ابو وہیب 6مئی کو ہونے والے امریکی حملہ میں ہلاک ہو گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عنبر شہر میں داعش کافوجی سپہ سالاراور عراق میں القاعدہ کا ایک سابق رکن ابو وہیب اتحادیوں کے فضائی حملہ میں نشانہ بنایا گیا تھا۔کوک نے کہا کہ رتبہ کے قریب کیا گیا یہ حملہ کامیاب رہا اور ابو وہیب اور تین جہادی مارے گئے۔انہون نے مزید کہا کہ ابو وہیب کی ہلاکت دولت اسلامیہ فی العراق و الشام کی قیادت پر ایک اور کاری وار ہے۔اس ہلاکت سے القاعدہ کے حملوں کی شدت میں مزید کمی واقع ہو گی۔
ایک سوال کے جواب میں کوک نے آئی ایس آئی ایس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ کہنے یں کوئی عار نہیں کہ اس ہلاکت سے گروپ کی قیادت پر زبردست وارلگا ہے ۔

Title: is anbar province chief killed in iraq air strike | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply