سفری پابندی فہرست سے عراق کا نام ہٹانے پر عراقی وزیر اعظم کا امریکہ سے اظہار تشکر

واشنگٹن:عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے عراق پر سے سفر ی پابندی ہٹائے جانے کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ وہ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش)کے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مزید تعاون کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مسٹر ٹرمپ کے گذشتہ 20 جنوری کو حلف لینے کے بعد دونوں ممالک کے رہنماؤں کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی تھی۔
مسٹر عبادی داعش کے خلاف جنگ میں زیادہ فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ داعش نے عراق کے ایک سوات کے بڑے علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔ مسٹر عبادی نے مسٹر ٹرمپ سے پابندی ہٹانے جانے کی اپیل کی تھی جس کے بعد مسٹر ٹرمپ نے اپنے ملک میں داخل ہونے پر روک لگائے جانے سے متعلق عارضی روک ہٹا لی۔ مسٹر عبادی نے ٹرمپ سے کہا کہ وہ سفری پابندی والے ممالک کی فہرست سے عراق کا نام ہٹانے جانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ عراق کی درخواست کا مثبت جواب ملنا اشارہ کرتاہے کہ عراق اور امریکہ کے درمیان تعلقات بہتر ہیں۔
مسٹر ٹرمپ نے مسٹر عبادی سے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ داعش سے لڑنا کتنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا، ”یہ آسان کام نہیں ہے۔ یہ بہت ہی مشکل کام ہے۔ آپ کے فوجی کافی مشکل جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہماری طرف سے آپ کو مکمل تعاون دیا جائے گا“۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iraqs prime minister thanks trump for removing iraq from travel ban list in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply