بغداد کے ہلاکت خیز خود کش دھماکہ کے بعد عراقی وزیر داخلہ مستعفی

بغداد:عراق کے دارالحکومت بغداد میں 2003میں امریکی فوجوں کی واپسی کے بعد سے ہونے والے کئی کار بم دھماکوں کے واقعات میں بغداد کے حالیہ ہلاکت خیز خود کش دھماکہ کے بعد جس میں 250سے زائد افراد ہلاک ہوئے ، اخلاقی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے ملک کے وزیر داخلہ محمد سالم الغبان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور کہا کہ ان کی ذمہ داری ان کے نائب وزیر سنبھالیں گے۔
مسٹر الغبان نے کل ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم حیدر العبادی اس کوتسلیم کرتے ہیں تو ہی ان کا استعفی قابل قبول ہوگا۔ تاہم وزیر اعظم نے اس پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
وزیر داخلہ نے عراق کے مشرقی صوبے دیالہ میں ہونے والے کار بم دھماکہ کے لئے مختلف سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان رابطے کے فقدان کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔
واضح رہے اس خود کش بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر250 ہو گئی ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش)نے لی تھی۔(رائٹر)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iraqs interior minister resigns after massive baghdad bomb attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply