عراقی فوج نے قدیم شہر الحضرکو داعش کے تسلط سے چھڑالیا

بغداد: عراق کے نیم فوجی دستوں نے قدیم شہر الحضر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ عراقی فوج کے ترجمان کے مطابق نیم فوجی دستوں نے داعش کے دہشت گردوں کو بری طرح پسپا کر کے کو قدیم شہر سے نکال باہر کرتے ہوئے شہر پر قبضہ کر لیا۔ داعش نے اپنے تین سال کے قبضے کے دوران شہر کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ تاہم، اس دوران نقصان کتنا ہوا ہے اس کے بارے میں تفصیلات نہیں مل سکی ہیں۔ واضح ر ہے کہ داعش نے 2015 میں ایک ویڈیو جاری کیا تھا جس میں الحضر کی یادگاروں کو نقصان پہنچاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ ایران میں تربیت یافتہ شیعہ قیادت والے انتہاپسندوں نے منگل کی صبح الحضر کو آزاد کرانے کے لئے اپنی مہم شروع کی تھی۔ اس شیعہ جنگجو گروپ کا قیام 2014 میں داعش کے قیام کے بعد عمل میں آیاتھا۔ الحضر 2014 میں داعش کے کنٹرول میں آنے سے پہلے عراق کے سب سے محفوظ قدیم مقام میں سے ایک تھا۔ دارالحکومت بغداد سے 290 کلومیٹر شمال مغرب اور موصل سے 110 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع الحضر غالبا ًدوسری تیسری صدی قبل مسیح میں آباد کیا گیا تھا۔ شہر کے کئی مندر یونانی اور رومن فن تعمیر کا نمونہ پیش کرتے تھے اور ان میں مشرقی آرائشی کی خصوصیات بھی ملتی تھیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iraqi troops recapture al hadar city in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply