عراقی فوجی دستے موصل انٹرنیشنل ایر پورٹ میں داخل، رن وے پر قابض

بغداد:عراق میں داعش کے خلاف شکنجہ کستا جارہا ہے اور امریکہ کی حمایت والے عراقی سلامتی دستوں نے موصل کے ایئرپورٹ اور ایک قریبی فوجی اڈے میں داخل ہو نے کے بعد ایرپورٹ کے رن وے پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا۔سرکاری ٹیلی ویڑن نے یہ اطلاع دی ہے۔
سرکاری ٹیلی ویژن پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ” سریع الحرکت فورس، وفاقی پولیس اور انسداد دہشت گردی فورسز موصل ایئر پورٹ اور الغزلانی فوجی اڈے میں داخل ہوگئی ہیں۔“ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق دو عراقی پولس افسروںنے بتایا کہ موصل کے جنوبی مضافات میں واقع ایر پورٹ کی عمارتیں عراقی پولس کی فائرنگ کی زد میں ہیں۔
حکومتی فورسز نے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے قبضہ سے مشرقی موصل بھی بازیاب کرا لیا۔گزشتہ ماہ مشرقی موصل سے داعش کو نکال باہر کرنے کے بعد عراقی فورسز نے موصل کے جنوبی نواح میں واقع شہر کے ایئرپورٹ اور الغزلانی فوجی اڈے پر قبضہ کے لئے کارروائی شروع کی تھی تاکہ انکا استعمال شہر کے مغربی حصہ پر قبضہ کے لئے کیا جاسکے۔

Title: iraqi security forces enter mosul international airport | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply