عراقی وزیر اعظم نے موصل کی بازیابی پر مسلح ا فواج کو مبارکباد دی

دبئی:عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے موصل شہر کو خونخوار دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے فوج کو مبارک باد دی ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم العبادی موصل کی آزادی کا اعلان کرنے کے لئے شہر میں واقع ٹگرس ندی کے ساحل پر موجود تھے جہاں چند فوجی داعش پر فتح کا جشن منا رہے تھے۔ وزیر اعظم نے داعش کے خلاف عراق کی فوج کی فتح کا اعلان کیا۔
عراقی فوجیں موصل کی بازیابی کے لئے گزشتہ سال اکتوبر سے ہی جنگ لڑ رہی تھی۔ اس جنگ میں امریکی فضائیہ بھی عراق کی فوج کی مدد کر رہی تھی۔ داعش نے2014سے ہی موصل پر قبضہ کر رکھا تھا اور یہیں سے ابوبکر البغدادی نے اپنی خلافت کا اعلان کیا تھا۔ فرانس کے صدر ایمینوئل میخراں نے بھی عراقی فوج کی اس شاندار کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے ۔ عراقی فوج کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا اگلا قدم تعل فعر، الحویجہ، القائم اور جنوبی کرکوک کی طرف ہوگا۔گزشتہ مہینے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا تھا کہ النوری قدیم مسجد کو تباہ کرنا، اس بات کی علامت ہے کہ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام شکست کھا چکی ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iraqi prime minister congratulates armed forces for mosuls victory over isis in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply