تل عفر میںعراقی پولس نے داعش کے 50دہشت گرد وں کو ہلاک کر دیا

بغداد:عراق کی وفاقی پولس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش) کے آخری ٹھکانہ نینوی صوبہ کے شہر تل عفر پر قبضہ کے دوران داعش کے50انتہا پسندوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولس سربراہ لیفٹننٹ جنرل شاکر جودت نے بتایا کہ یہ دہشت گرد اس وقت مارے گئے جب پولس تل عفر کے شمال میں کیف الشمالی کو دہشت گردوں سے پاک کر رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ پانچ دھماکہ خیز مواد سے بری گاڑیاں اور40بم بھی اس کارروائی میں تباہ کیےگئے۔
علاوہ ازیں دیگعر قسم کا اسلحہ بھی ضبط کیا گیا ہے۔ اس سے قبلعراقی فوج نے ملک کے شمال مغربی حصے میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے مضبوط گڑھ تلعفر شہر میں سبقت حاصل کرتے ہوئے یہاں کے کچھ حصوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ عراقی مشترکہ مہم کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس علاقہ میں جنگ کے چوتھے دن عراقی فوج نے شہر کے مغربی بیرونی حصوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
اس سے پہلے منگل کو عراقی فوج اور دہشت گردی مخالف دستہ تلعفر شہر میں داخل ہوگیا تھا لیکن عراقی فوج نے بتایا کہ ابھی اس شہر کے صرف ایک تہائی حصہ پر ہی قبضہ کیا جا سکا ہے باقی حصے پر اب بھی داعش کا قبضہ ہے۔ خیال ر ہے کہ نو مہینہ کی سخت مشقت کے بعد امریکی اتحادی افواج نے عراق کے موصل شہر پر قبضہ کیا تھا، جس کے بعد سے تلعفر شہر سے داعش کو ہٹانا امریکی اتحادی افواج کے لئے بڑا چیلنج ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iraqi police say killed 50 islamic state members in tal afar in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply