عنقریب موصل کی بازیابی کا اعلان کر دیا جائے گا: عراقی وزیر اعظم کا دعویٰ

بغداد:عراق کے وزیر اعظم حیدر العباد نے اعلان کیا ہے کہ قیام امن کے لیے عراقی سیکیورٹی فورسز نے جو کارروائی شروع کی تھی وہ آخری مراحل میں ہے اور بہت جلد موصل کو دہشت پسند تنظیم داعش کے چنگل سے چھڑا کر اس کی مکمل بازیابی کا اعلان کر دیا جائے گا ۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عراقی سیکیورٹی فورسز نے صوبہ نینوا کے مرکزی شہر موصل کے ننانوے فیصد حصے پر کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ دہشت گرد ایک چھوٹے سے علاقے کے گلیوں اور گھروں سے مزاحمت کر رہے ہیں۔
عراقی وزیراعظم نے عراقی عوام سے وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کی چھٹیاں ختم ہونے سے پہلے ہی موصل کی آزادی کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عراقی سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں آئندہ چند دنوں تک دہشت گردوں کا مکمل صفایا ہوگا۔دوسری جانب عراقی فوج نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عنقریب موصل شہر کے قدیم علاقے سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا ہونے والا ہے اور ایک چھوٹے سے علاقے کے علاوہ تمام موصل کا کنٹرول فوج کے ہاتھ میں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iraqi pm abadi sees mosul victory soon in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply