سعودی عرب خود کو یمن کی دلد ل سے نکالے:عراقی وکیل

تہران : بین الاقوامی قوانین پر دسترس رکھنے والے ظارق حرب نے اسلامی جمہوریہ خبر ایجنسی (ارنا)سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب جو یمن کی دلدل میںپھنس گیا ہے بہتر ہوگا کہ ایران کو دھمکانے سے پہلے خود وہاں سے نکلنے کی کوشش کرے۔
انہوں اس پر بی زور دیا کہ خطہ میں اور ایران کے خلاف سعودی عرب کے اشتعال انگیز دعوے محض میڈیا کا چارہ ہیں۔سعودی عرب جو کچھ کہتا ہے پروپگنڈہ محض ہے۔سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے حال ہی میں بین الاقوامی برادری سے کہا تھا کہ ایران پر اقتصادی و سیاسی دباؤ ڈالیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران سے جنگ سے بچنے کے لیے اس پر دباؤ دالنے کی ضرورت ہے۔یمن میں سنگین صورت حال کا حوالہ دیتے ہوئے عرقی وکیل نے کہا کہ یمن میں سعودی عرب جو جرائم کر رہا ہے وہ بین الاقوامی جرم خیال کیا جا رہا ہے۔اور اس کےلیے اس پر بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔

Title: iraqi lawyer urges riyadh to pull itself from yemen quagmire | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply