عراقی فوج کا موصل میں ایک اہم سرکاری عمارت، بینک اور میوزیم پر دوبارہ قبضہ

بغداد:عراق کے سلامتی دستوں نے آج مغربی موصل سے دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش) کے دہشت گردوں کو مار بھگایا اور حکومت کی ایک اہم عمارت ، سینٹرل بینک کی شاخ اور اس میوزیم پر جہاں تین سال قبل دہشت گردوں نے مجسموں اور نوادرات توڑ دیے تھے،دوبارہ قبضہ کر لیا۔ عراق میں یہ شہر داعش کے دہشت گردوں کا آخری بڑا ٹھکانہ ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل عبدالامیر المحمد دعوی نے رائٹر کو بتایا رات کی کارروائی میں جنوبی سریع الحرکت دستہ نینوہ گورنیٹ عمارت اور آس پاس کی سرکاری عمارتوں میں گھس گیا۔ انہوں نے بتایا ”اس دستہ نے داعش کے متعدد دہشت گردوںکو مارڈالا۔“
اس جگہ پر دوبارہ قبضہ ہوجانے سے عراقی فورسز کو قریبی قدیمی شہر مرکز میں جنگجوؤں پر حملہ کرنے میں مدد ملے گی۔ حالانکہ یہ عمارتیں تباہ کردی گئی تھیں اور داعش انہیں استعمال نہیں کررہا تھا مگر یہ موصل پر سرکاری اتھارٹی قائم ہونے کا علامتی قدم ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iraqi forces recapture mosul government buildings museum in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply