عراقی فوج نے داعش کے آخری ٹھکانے راوہ پر بھی قبضہ کر لیا

بغداد: عراقی فوجوں نے جمعہ کے روز دولت اسلامیہ فی العراق وا لشام ( داعش) کے زیر تسلط آخری سرحدی شہر راوہ بھی بازایب کر کے گروپ کی خود ساختہ خلافت کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیا۔
جوائنٹ آپریشنز کمانڈ سے جاری ایک بیان میں لیفٹننٹ جنرل عندالامیر رشید نے کہا کہ عراقی فوجوں نے راوہ کو مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے اور وہاں کی عمارتوں پر اب عراقی پرچم لہرا رہے ہیں۔
ایک فوجی ترجمان نے کہا کہ راوہ کو داعش کے قبضہ سے چھڑا کر اب آسانی سے یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ تمام علاقے جن پر داعش کا قبضہ تھا بازیاب کرا لیانہوں نے مزید کہا کہ عراقی فوجیں اب ریگستان کی طرف فرار ہوجانے والے انتہا پسندوں کے قلع قمع کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iraqi forces recapture last daesh held town in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply